Sunday June 15, 2025

طیارہ گرکرتباہ۔۔4کھلاڑیوں سمیت کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

برازیلیا(ویب ڈیسک )برازیل میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں کلب کے صدر اور چار کھلاڑی ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب ہی حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔طیارے کا پائلٹ بھی حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہاہے ،
پالماس فٹبال کلب کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔ برازیلین فٹبال کیفیڈریشن نے ٹورنامنٹ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کردی ہے ۔