Monday May 6, 2024

آج امریکہ تم سے اور تمھارے خاندان سے معافی مانگتا ہے جو بائیڈن ہلاک ہونے والے سیاہ فام جوبائیڈن کی بیٹی کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے، تصویرنے پوری دنیا میں کھلبلی مچا دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جو بائیڈن نے امریکہ کے 46ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے جوبائیڈن 78سال کی عمر میں امریکہ کےمعمرترین صدر بن گئے ہیں ۔ گزشتہ سال کے آخر میں ٹرمپ کے دور صدارت میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت نے پورے امریکہ میں کہرام مچا دیا تھا اور ملک گیر پرتشدد مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔اس واقعے کو لے کر پوری دنیا میں سیاہ فام لوگوں کے حقوق اور ان سے روا رکھے گئے امتیازی رویے پر بات ہونے لگ گئی تھی ۔ تاہم نئے امریکی صدر کی عہدہ سنبھالتے ہی ایک ایسی تصویرسوشل میڈیا پر گردش کرنے لگ گئی ہے کہ جس نے پوری دنیا میں ریاست کے عوام سےرویے کی ایک نئی مثال قائم کردی ہے۔ جو بائیڈن جارج فلائیڈ کی بیٹی کے سامنے اپنے گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھے ہیں اور وہ بحیثیت ریاست اس بچی او ر اس کے خاندان پر ہوئے ظلم کی معافی مانگ رہے ہیں۔

FOLLOW US