Friday November 29, 2024

بھارتی کسانوں کی 49دنوں کی جدو جہد رنگ لے آئی سپریم کورٹ نے بدنیت مودی سرکار کے چودہ طبق روشن کردیے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے نئے زرعی قوانین کے حوالے سے متنازع حکومتی بل پر تاحکم ثانی عملدرآمد روکتے ہوئے کسانوں کےلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔دہلی میں سپریم کورٹ میں نئے زرعی قوانین کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت عظمیٰ نے متنازع قوانین پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے ماہرین پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔عدالت کا کہنا تھاکہ کسانوں کے احتجاج کے معاملے پرحکومت کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے۔دوسری جانب کسان تنظیموں نے اسٹے آرڈر کا خیر مقدم کیا ہے تا ہم سپریم کورٹ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ کمیٹی میں حکومت کے حامی افراد ہی موجود ہیں اور جب تک متنازع زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا وہ احتجاج ختم نہیں کریں گے

FOLLOW US