جکارتہ: انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہونیوالے بوئنگ 737 طیارے میں ایک آخری وقت میں سوار ہونے والی انڈونیشین خاتون اور بچوں کی تصویر اور دلخراش پوسٹ منظر عام پر آگئی ہے۔بدقسمت طیارے میں رتھی وندانیا نامی خاتون اپنے تین بچوں کے ساتھ سفر کررہی تھیں۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر بچوں کے ساتھ اپنی آخری تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی تھی جس میں سب بہت خوش نظر آرہے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں رتھی نے انڈونیشین زبان میں اپنے اہل خانہ کو خدا حافظ کہا اور بتایا تھا کہ ہم اپنے گھر جارہے ہیں۔رتھی کے بھائی عرفان سیا کا کہناتھا کہ ہم نے کوشش کی تھی کہ بہن اور بھانجے دوسری فلائٹ سے جائیں مگر آخری وقت میں رتھی نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اسی جہاز کے ٹکٹ لے کر گھر روانہ ہوئی۔عرفان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے رتھی کا پیغام دلخراش ہے، جس کو ہم جب بھی پڑھتے ہیں، رونے لگتے ہیں۔