آکلینڈ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا، نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال کیا گیا، نئے سال کی خوشی میں آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے نیوزی لینڈ میں نئے سال کا استقبال کیا گیا، نیوزی لینڈ میں نئے سال 2020ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ آکلینڈ میں آسمان آتش بازی سے جگمگا اٹھا۔ نئے سال کے آغاز کے موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، آکلینڈ کے اسکائی ٹاور میں لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکرنئے سال کا استقبال کیا ۔
اس موقع لوگوں نے نئے سال کے اچھا ثابت ہونے کیلئے دعائیں بھی کیں۔ اس سال کورونا کی وجہ سے ایس او پیز کا بھی خاص رکھا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ نئے سال کو پوری دنیا کا چکر لگاتے 26 گھنٹے لگیں گے۔ پاکستان میں آج رات 12بجے کے بعد نئے سال2020ء کا آغاز ہوجائے گا۔ بھارت میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11بجے ہوگا۔ ایران میں نئے سال کا آغاز رات ڈیڑھ بجے ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی آسٹریلیا میں نیا سال شروع ہوگا۔ سڈنی برج اور اوپیرا ہاوس پر آتش بازی کی جائے گی۔ سڈنی میں نیا سال پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ امریکا میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10بجے ہوگا۔ جرمنی میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح چار بجے ہوگا۔ برطانیہ میں نئے سال کا آغاز کل صبح 5بجے ہوگا۔ کینیڈا میں نئے سال کا آغاز کل صبح 9 بجے اور جاپان میں رات8 بجے ہوگا، چین میں نئے سال کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹرجیفری شاء نے پاکستان کونئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اورپاکستان دیرینہ دوست ہیں۔ امید ہے آئندہ سال پاک آسٹریلیا تعلقات اور بھی خوش آئند ثابت ہوں گے۔ اسی طرح دنیا بھر میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ایک دوسرے کیلئے نیک تمناؤں اور پیغامات کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔