عدن (ویب ڈیسک) عدن ائیرپورٹ پردھماکے کی اطلاعات ہیں۔ائیرپورٹ پر جہاز کو 3 مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عدن کے ہوائی اڈے کے ٹرمینل کو دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب یمنی حکومت کے نئے وزراء جہاز سے اتر رہے تھے۔عدن میں ہوائی اڈے کے ٹرمینل کے باہر لاشوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔ وزراء کو نقصان نہیں پہنچا، بحفاظت منتقل کر دیا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق وزراء جہاز سے اتر رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا۔العریبیہ ٹی وی کے مطابق 3 مارٹر گولوں سے عدن ائیرپورٹ ٹرمینل کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہاں پر آگ بھڑک اٹھی۔دھماکے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں زخمیوں اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔یمنی حکومت کے وزراء کو المسیح محل منتقل کیا گیا ہے جب کہ ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔ ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس بھی پایا جا رہا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نیتجے میں دو افراد دم توڑ چکے ہیں۔
عاجل
إنفجار كبير وإطلاق نار في #مطار_عدن عقب هبوط طائرة تقل الحكومة الجديدة.
— صحيفة المرصد (@marsdnews24) December 30, 2020