Wednesday May 8, 2024

برطانیہ، کورونا ویکسین لگوانے والے 2افراد میں الرجک ری ایکشن سامنے آگیا ہیلتھ اتھارٹی نے ان افراد کو ویکسین نہ لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

لندن (ویب ڈیسک) برطایہ میں کورونا ویکیسن لگوانے والوں میں سے 2افراد میں الرجک ری ایکشن سامنے آگیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ہیلتھ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ الرجی کے شکار افراد کورونا ویکسین نہ لگوائیں کیوں کہ گزشتہ روز ویکسین لگوانے والے 2افراد پر الرجک ری ایکشن ہوا ہے ، متاثرہ افراد کا تعلق طبی شعبے سے ہے جب کہ ری ایکشن کا شکار دونوں افراد کو الرجی کی شکایت تھی جس کی بناء پر برطانوی ہیلتھ اتھارٹی نے ان افراد کو ویکسین نہ لگوانے کی ہدایت کی ہے جنہیں الرجی کی شکایت ہے بصورت دیگر منفی ری ایکشن ہوسکتا ہے۔

یادرہےکہ گزشتہ روز برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی ویکسین 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی ،اس طرح برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے ویکسی نیشن کے عمل کی شروعات کردی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائزر اور بایو این ٹیک کی کورونا ویکسین کوونٹری میں شمالی آئرلینڈ کی 90 سالہ خاتون مارگریٹ کینان کو لگائی گئی جس کے ساتھ ہی برطانیہ میں آج سے کورونا ویکسینیشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کو یونیورسٹی ہسپتال کوونٹری میں ویکیسن دی گئی ، اس موقع پر خاتون نے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں دنیا میں پہلی انسان ہوں جس نے فائزر بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین استعمال کی۔ واضح رہے امریکا اور جرمن کمپنیوں نے مشترکہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزاء نتائج کا دعویٰ کیا ہے ، امریکا اور جرمنی کی دو بڑی ادویہ ساز کمپنیوں جن میں جرمن بائیوٹیک فرم BioNTech اور امریکی دوا ساز کمپنی فائزر (Pfizer ) کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کمپنیوں کی جانب سے تجرباتی کووڈ19 ویکسین کے اہم ڈیٹا کی خبر دی کہ ویکسین کا مریضوں پر استعمال کیا گیا تو کورونا وائرس کیخلاف اعلیٰ سطح کا ٹی سیل رسپانس پیدا کیا ، ویکسین محفوظ ہے اور مریضوں میں مدافعتی رد عمل پیدا کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی جانچ 60 صحتمند رضاکاروں پر کی گئی، ویکسین کے 2 عدد ڈوز سے وائرس کو ختم کرنے والی اینٹی باڈیز تیزی کے ساتھ پیدا ہوگئیں، ویکسین کا یہ ٹرائل جرمنی اور برطانیہ میں بھی کیا گیا۔

FOLLOW US