Monday June 16, 2025

ایران نے ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قاتل گرفتار کر لیے، سٹیلائٹ کیمرے کی مدد سے روبوٹک بندوق سے قتل کیا گیا تھا

تہران (ویب ڈیسک) گزشتہ دنوں میں ایران کے ٹاپ نیوکلیئر سائنسدان کے قتل پر ایک دفعہ تو خطے کا امن داﺅ پر لگ گیا تھااور ایران سے لے کر اسرائیل تک اور روس سے لے کر امریکہ تک اور پھر شمالی کوریا سبھی نے اپنی آرمی اور ایئرفورس کو ایکٹو رہنے کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کردیاتھا کہ اس صورت حال میں ایران کچھ بھی ردعمل دے سکتا ہے اور اس کے ری ایکشن میں سامنے والا ملک بھی کچھ کر سکتا ہے۔ ایک بار تو سبھی پاورفل ممالک کو اپنی سکیورٹی اور بارڈر پر غیر یقینی صورت حال محسوس ہوئی تھی اور یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں کہ شاید تیسری عالمی جنگ کا طبل بجنے کو ہے۔

مگر اس ساری صورت حال میں ایران نے جس طرح سوچ سمجھ سے تدبر اور صبر کا مظاہرہ کیا اس نے عالمی امن کو برباد ہونے سے بچا لیا۔ تاہم ایران نے یہ ضرور کہا کہ بروقت ہم اپنے ہیرو کے قتل کا بدلہ ضرور لیں گے۔ لہٰذا ابھی خبر آئی ہے کہ نیوکلیئر سائنسدان ڈاکٹر فخری زادہ کے قاتل ایران نے گرفتار کر لیے ہیں۔ایرانی آفیشلز کا کہنا تھا کہ ہمارے ہیرو ڈاکٹر فخری زادہ کے قتل میں ملوث کچھ سہولت کار گرفتار کر لیے گئے ہیں اور یہ قاتلوں کے ساتھی انصاف سے بچ نہیں سکیں گے۔ایرانی پارلیمنٹ کے ایڈوائزر حسین عامر عبدالحین نے کہا ہے کہ ان سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ا ور ان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔ اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان سہولت کاروں سے متعلق مزید تفصیل متعلقہ سکیورٹی ادارے جلد پریس کانفرنس کر کے مہیا کریں گے۔ عامر عبدالحین کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی اس قتل میں ملوث ہیں یا جن کے ایما پر یہ واردات ہوئی ہے وہ زیادہ سکون سے نہ بیٹھیں کیونکہ بہت جلد ہم ان تک پہنچیں گے اور انہیں بہترین ردعمل تحفے میں دیں گے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے قتل سے متعلق سب سے پہلے ایران نے اسرائیل پرالزام عائد کیا تھااور اس بیان کے تعاقب میں پینٹا گون کے ایک آفیسر نے بھی نام نہ بتانے کی شرط پر یہ انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد نے ایرانی نیوکلیئر سائنسدان کا قتل کیا تھااور اس حوالے سے امریکی حکومت پہلے سے ہی آگاہ تھی۔