امرتسر(ویب ڈیسک ) معروف بھارتی اداکار یوگراج سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ہندوؤں کو غدار کہہ رہے ہیں اور خالصتان تحریک کے حق میں بول رہے ہیں۔یوگراج سنگھ معروف بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد اور بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار ہیں۔ ان کا اپنی تقریر میں کہنا ہے کہ یہ ہندو “غدار” ہیں ، 100 سال مغلوں کی غلامی کی ۔ انہوں نے ہندو خواتین پر بھی تبصرہ کیا جس پر بی جے پی رہنماؤں نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔یوگراج سنگھ نے کہا کہ مودی سرکاری
کی ایک بھی شرط منظور نہیں، چاہے فوج لے آؤ، چاہے سی آر پی لے آؤ، چاہے بی ایس ایف لے آؤ یا ٹینک لے آؤ، تمھیں لگ پتہ جائے گا کہ پنجاب کے لوگ کس مٹی کے بنے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دُشمنی کاجو قصہ آج جوڑ دیا ہے اسے ہم پُشتوں تک نبھائیں گے، ابھی بھی وقت ہے سمجھ جاؤ، تم لوگوں کی قبروں پر کسی نے تھوکنے بھی نہیں آنا۔ انہوں نے خالصتان تحریک کے حامیوں کو کہا کہ انہوں نے امیت شاہ کے گراؤنڈ میں بیٹھ کر مذاکرات کرنے کے مطالبے کو مسترد کر کے بہت اچھا کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوؤں کی کسی بھی بات کا یقین نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ لوگ اپنی ماں بیٹی اور بہن کی قسم کھا کر بھی بدل جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال دہلی میں رہے ہیں اور گجرات کے لوگوں کو بہت اچھی اور قریبی طور پر جانتے ہیں۔
Yograj singh abusing Hindus and calling all Hindu women prostitute is not at all acceptable. He deserves to be in jail.
Now you know this isn’t any farmers, these are Pakistani Backed Khalistanis dividing Hindus & Sikhs#ArrestYograjSingh @HMOIndia pic.twitter.com/KKnuCQTmGe
— Arun Pudur ( अरूण् पुदुर् ) (@arunpudur) December 4, 2020