Saturday May 4, 2024

بھارت میں اس وقت ہزاروں کسان سراپا احتجاج کیوں ہیں؟ مودی سرکار کو درپیش سب سے بڑی مشکل کی وجہ جانئے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں بہت سے کسان ملک کے غریب ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ستمبر میں مودی سرکار نے شعبہ زراعت کے متعلق نئے قوانین بنائے ہیں جس پر بھارت کے کسان سراپا احتجاج ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق مودی سرکار کا دعویٰ ہے کہ نئے قوانین کسانوں کو ’مڈل مین‘ کے جبر اور من مانیوں سے نجات دلائیں گے لیکن کسانوں کو خطرہ ہے

کہ ان قوانین کی بدولت وہ بڑی کارپوریشنز کے نرغے میں آ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق کسانوں کا کہنا ہے کہ ان نئے قوانین سے انہیں جتنا کچھ حاصل ہو گا، اس سے زیادہ وہ کھو دیں گے۔ ان قوانین سے سب سے زیادہ فائدہ زرعی کارپوریشنز کو ہوگا۔ یہ وہ خدشات ہیں جن کی وجہ سے کسان بھارت میں سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں اور کئی سالوں بعد ملک میں اتنے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US