اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر نے دعوی کیا ہے کہ ایران اسرائیل کی بندرگاہ پر حملہ کرنے کا سوچ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیلی بندرگاہ پر حملے کی تجویز آئی ہے۔ایران اسرائیل کی بندرگاہ کو تباہ کرنا چاہتا ہے، کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بندرگاہ پر حملے کے لیے اسرائیل تمام وسائل لگا دے۔ یہ تجویز بظاہر ایک اخبار کی جانب سے آئی ہے۔لیکن ایران جیسے ملک میں کسی اخبار میں ایسی خبر آنے سے واضح ہے کہ ایران نے اپنا پیغام دے دیا ہے۔ایران پہلے ہی متحدہ عرب امارات پر حملے کی تجویز دے چکا ہے۔اسرائیلی شہر حفا میں جتنی بھی تنصیبات ہیں،انہیں تباہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
اور کہا گیا ہے کہ یہ پاسداران انقلاب فورسز پر حملے کا ردعمل ہے۔ ساتھ ہی ساتھی فخری زادہ کی موت کا انتقام بھی لیا جائے گا۔ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل سے نمٹنے کا اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ہے۔ایران بھرپور انتقام کی بات کر رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے اپنی افواج کے بعد شہریوں کے لیے بھی الرٹ جاری کردیا ہے‘صیہونی حکام کا کہنا ہے یہ الرٹ ایران کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد جاری کیئے گئے ہیں. تہران نے سائنس دان محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد پر لگاتے ہوئے بدلا لینے کا اعلان کررکھا ہے‘اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی قیادت کی طرف سے حالیہ دھمکیوں کی روشنی میں ہمیں خدشہ ہے کہ ایران اسرائیلی اہداف پر حملہ کر سکتا ہے. اسرائیل نے افریقی اور ایران کے قریبی ممالک جارجیا، آذربائیجان، ترکی، عراق کے کرد علاقے، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں سمیت اندورن ملک بھی اپنے شہریوں کو ممکنہ حملوں سے خبردار کیا ہے اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے فرانس، جرمنی اور آسٹریا میں حال ہی میں ہونے والے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی شدت پسند تنظیمیں، خاص طور پر داعش اس طرز کے مزید دہشت گردانہ حملے کر سکتی ہیں.