Monday May 20, 2024

اقوام متحدہ نےبین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ کی قرارداد منظور کرلی،پاکستان کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی تھی۔

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اسلاموفوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کروانے میں کامیاب ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی اقوام متحدہ نےبین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ کی قرارداد منظور کرلی ہے، وفاقی وزیر علی زیدی نے اس کامیابی کو وزیراعظم کی عظیم قیادت سے جوڑ دیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پروفاقی وزیر علی زیدی نے ایک ٹویٹ میں اس حوالے سے وزیر اعظم کو اسلامو فوبیا کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھانے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ یو این جنرل اسمبلی نے مذہبی علامت سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور کر لی، جنرل اسمبلی نے آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت کو قابل مذمت قرار دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں بین المذاہب اور بین الثقافتی مذاکرات کے فروغ پر پاکستان کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ سے مذہبی منافرت کے خلاف کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے توہین رسالت کو قابل مذمت قرار دینے سے متعلق اقوام متحدہ کو ایک قرارداد پیش کی تھی، جسے جنرل اسمبلی نے منظوری دے دی۔

FOLLOW US