Tuesday May 21, 2024

پہلی مرتبہ اسرائیلی پرواز سعودی عرب کی حدود استعمال کرتے ہوئے امارات پہنچ گئی

دبئی (ویب ڈیسک) اسرائیل کی پہلی کمرشل پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے دبئی پہنچ گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی متحدہ عرب امارات کیلئے پہلی کمرشل فلائٹ 166 مسافروں کو لے کر دبئی پہنچی۔اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے اسرائیلی ائیرلائن کا طیارہ گزشتہ روز 166 مسافرو ں کو لے کر متحدہ عرب امارات روانہ ہوا اور سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد پہلی کمرشل فلائٹ تھی ۔ اسرائیل سے دبئی جانے والی اس پرواز کیلئے 170ا فراد نے بکنگ کرائی تھی،

تل ابیب سے پہلی کمرشل فلائٹ 3 گھنٹے کی پرواز کے بعد دبئی پہنچی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کیلئے اسرائیل کی پہلی کمرشل پروازکو سعودی عرب کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ ملنے کا امکان تھا لیکن پیر کو سعودی عرب نے اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کی اجازت دی جس کے بعد منگل کی صبح فلائٹ نے تل ابیب سے اڑان بھری۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کو دبئی کیلئے فضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت دےدی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو4 دن کیلئے سعودی فضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت ہوگی تاہم اسرائیل کودیگرممالک کےلیےسعودی حدوداستعمال کرنےکی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

FOLLOW US