Tuesday June 17, 2025

افغانستان کے شہر غزنی میں کار بم دھماکہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 30افراد جاں بحق،متعدد زخمی

غزنی (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبے غزنی میں کار بم دھماکے میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق غزنی میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ۔ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔