Tuesday June 17, 2025

ترک صدر اُمت مسلمہ کے بہادر سپاہی بن گئے۔!!! او آئی سی کی معاشی و تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں دینِ اسلام کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے ڈالا

انقرہ (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے او آئی سی کی معاشی و تجارتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” اسلاموفوبیا کو مغربی ممالک نے پالیسی کے طور پر اپنا لیا ہے اور بعض ممالک میں اسے صدارتی سطح پر تحفظ دیا جا رہا ہے۔ ان ممالک میں مسلمانوں کو اسی طرح نشانہ بنایا جا رہا ہے جیسے ورلڈ وار دوئم میں یہودیوں کو بنایا گیا تھا۔ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ ان ممالک میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو تکلیف سے بچایا جا سکے۔