اوباما کی کتاب سال کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل

       

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سابق امریکی صدر براک اوباما کی کتاب دی پرومسڈ لینڈ رواں سال کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اوباما رواں سال کے سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف بھی بننے والے ہیں۔اس سے قبل ان کی اہلیہ مشیل اوباما بھی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مصنفہ میں شامل ہوچکی ہیں، یہ اعزاز انہوں نے 2018 میں اپنی کتاب بی کمنگ کو شائع کرنے کے بعد حاصل کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق صدر براک اوباما کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب دی پرومسڈ لینڈ پبلشنگ ہاس پینگوئن رینڈم ہاس کے بھی اگلے پیچھلے ریکارڈز توڑ رہا ہے۔امریکہ کے سابق صدر براک اوباما کی یادداشتوں پر مشتمل کتاب دی پرومسڈ لینڈکے بعض اقتباسات دہلی کے سیاسی و صحافتی حلقوں میں موضوعِ بحث ہیں۔
براک اوباما کی 17 نومبر کو شائع ہونے والی کتاب میں بھارت کی سیاست اور بھارتی سیاست دانوں بالخصوص سابق وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق کانگریس صدر راہول گاندھی کے بارے میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا وہ ان دنوں میڈیا میں خبروں کی زینت ہیں۔

قابل ذکر یہ کہ انہوں نے اپنی کتاب میں راہول گاندھی کے بارے میں تو لکھا کہ لیکن موجودہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بارے میں ایک لفظ بھی موجود نہیں۔اوباما کی یہ کتاب 2011 میں اسامہ بن لادن کی موت کے ساتھ ختم ہو جاتی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ اوبامہ کی یادداشتوں کا پہلا حصہ ہے۔ جب اس کا دوسرا حصہ شائع ہو گا تب ممکن ہے کہ اس میں نریندر مودی کا ذکر بھی ہو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ۔۔پاک فوج کا منہ توڑ جواب،فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنادیا
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زور دار دھماکہ
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا

سپورٹس
لنکا پریمئیر لیگ , شاہد آفریدی چھاگئے، چھکوں چوکوں کی بارش، 23 گیندوں پر اتنے رنز بنادیے کہ یقین نہ آئے
نیوزی لینڈ، ناخوش کرکٹرز نے قرنطینہ کو جیل کی قید سے تشبیہ دے ڈالی ، 6مثبت ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو باکس میں کھانا دیا جانے لگا
دنیا کے سپر سٹار فٹ بالر میرا ڈونا کی لاش کو3دن تک کہاں رکھاجائے گا،لیجنڈ فٹبالرکے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبرآگئی
پاکستان ٹیم کا دورئہ نیوزی لینڈ خطرے میں پڑ گیا اب اگر کسی کھلاڑی یا آفیشل نے کوویڈ پالیسی کی خلاف ورزی کی تو پوری ٹیم کو وطن واپس بھیج دیا جائیگا:نیوزی لینڈ حکومت
پاکستانی ٹیم کے 6کھلاڑیوںکاکوروناٹیسٹ مثبت آتےہی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کیافیصلہ کردیا؟
ارجنٹینا کے عظیم سابق فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy