دُبئی(نیوز ڈیسک) ایمریٹس ایئر لائن کا شمار دُنیا کی بہترین ایئر لائنز میں ہوتا ہے۔امریکا کی Pfizer کمپنی کی جانب سے کورونا کی موثر ویکسین بنانے کے بعد ایمریٹس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس Pfizer ویکسین کو دُنیا بھر میں منتقل کرنے کے لیے خصوصی کنٹینرز موجود ہیں۔ ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے CNBC کو ایک انٹرویو میں کہاکیونکہ اس ویکسین کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے لازمی ہے کہ اسے منفی 70 ڈگری پر فریز کرنا لازمی ہے، ورنہ اس کا اثر باقی نہیں رہتا۔
یہ صلاحیت ہمارے پاس جہازوں میں بہترین انداز سے موجود ہے کہ وہ محفوظ انداز سے ویکسین کو دُنیا کے تمام خطوں میں منتقل کر سکیں۔ ہمارے پاس انہیں سفرسے قبل، سفر کے دوران اور سفر کے بعدمقررہ دررجہ حرارت پر سٹور رکھنے کے بعد ڈسٹری بیوشن پوائنٹ تک پہنچانے کے لیے عالمی معیار کے چلرزاور فریزرز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اتنے زیادہ جہاز بھی ہیں کہ ہم اس ویکسین کوجلد از جلد دُنیا کے ہر خطے میں پہنچا سکتے ہیں۔ یہ صلاحیت ایمریٹس کے سوا اور کسی کے پاس موجود نہیں۔ Pfizer ویکسین کی کامیابی کی صورت میں دُنیا بھر کی معاشی سرگرمیاں بھی بحال ہو جائیں گی اور ایوی ایشن انڈسٹری بھی دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکے گی۔ تاہم اس کے لیے اس ویکسین کو دُنیا بھر میں جلد از جلد پھیلانا بہت ضروری ہے اور اس معاملے میں سب سے بڑا چیلنج اس کی ٹرانسپورٹیشن ہے، جس کو ایمریٹس ایئر لائن بہت اچھے انداز میں پورا کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی فارما سوٹیکل کمپنی کمپنی Pfizer نے کورونا کی موثر ترین ویکسین تیار کر لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ Pfizer کے مطابق ٹرائلز کے دوران یہ ویکسین کورونا سے بچاؤ میں 90 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔