Tuesday April 30, 2024

نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے عہدہ سنبھالتے ہی مسلمانوں پر عائدبڑی پابندی ہٹانے کا ارادہ کر لیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ا جوبائیڈن کے مہم چلانے والے منیجرز کا کہنا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے جن چار ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان میں کچھ مسلم اکثریتی ممالک کے افراد کی امریکا آمد پر پابندی کا آرڈر بھی شامل ہے۔مہم چلانے والے منیجرز نے فوکس نیوز کو بتایا کہ ایگزیکٹو اقدامات میں پیرس آب و ہوا کے معاہدے میں دوبارہ شمولیت کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈہڈ ارائیولز پروگرام کو بحال کرنے اور عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ شامل ہونے کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز فاکس نیوز اور بہت سے دوسرے امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے جوبائیڈن کو امریکی صدارتی انتخابات 2020 کے فاتح کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ تاہم منگل کو ٹرمپ کی جانب سے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرنے کی مہم جاری ہے اور بہت سی ریاستوں میں بیلٹ اور ووٹوں کی گنتی کو قانونی مقدمات دائر کرکے چیلنج بھی کیا گیا ہے۔

FOLLOW US