Monday January 20, 2025

تیسری جنگ عظیم شروع ہونےوالی ہے؟برطانوی ڈیفنس چیف نے خبر دار کردیا،کیا ہونےوالا ہے، سنسنی خیز خبریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نک کارٹر نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کی وجہ سے تیسری جنگ عظیم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق معاشی بحران نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے جنم لیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نک کارٹر نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت پوری دنیا کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔سر نک کارٹر نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جو اقدامات 20 ویں صدی کی جنگوں کا سبب بنے تھے ان کے متعلق آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے۔ذرائع ابلاغ کے

مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نک کارٹر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ پوری دنیا میں جاری علاقائی تنازعات سے ممکنہ جنگ چھڑنے کا خوف موجود ہے۔ٹی وی پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 20 ویں صدی میں ہونے والی جنگیں مختلف ممالک کے اتحاد سے قائم ہونے والی سیاسی تنظیموں کا نتیجہ تھیں جن کا مقصد صرف اپنے مفادات کا دفاع تھا۔تاریخ کے مطالعے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سر نک کارٹر نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران پوری دنیا میں موجودغیر یقینی کی کیفیت اور پریشان کن صورتحال میں کسی بھی قسم کی جارحیت انتہائی غلط اقدام کا سبب بن سکتی ہے۔دنیا میں لڑی جانے والی جنگ عظیم اول اور دوئم کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نک کارٹر نے کہا کہ اس وقت بھی ممالک کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تھا اور پھر غلط اندازے لگائے گئے جو جنگ کا نتیجہ بنے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں ںے اس توقع کا اظہاربھی کیا کہ تاریخ دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تنازعات سے نمٹا جائے اور تمام تر خطرات کا بھرپور اداراک رکھا جائے۔

FOLLOW US