Monday January 20, 2025

’’تاریخی دن ‘‘ آذربائیجان نے اہم ترین شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آذربائیجان نے متنازعہ علاقے ناگورنو کاراباخ کے ایک شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی جانب سے کاراباخ کے دوسرے بڑے شہر سوشا کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد شہریوں نے باکو کی سڑکوں پر جشن منایا اور صدر کے حق میں نعرے لگائے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا سب سے عظیم دن ہے۔صدر کی جانب سے اعلان کے بعد دارالحکومت باکو میں شہری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر ملک کے جھنڈے لہراتے رہے۔

FOLLOW US