Friday May 3, 2024

صدارتی انتخابات، ٹرمپ نے دھاندلی کے الزامات عائد کردیے ڈیموکریٹس کی طرف سے نظام کو کرپٹ بنایا جا رہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دھاندلی کے الزامات عائد کردیے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن میں ملی بھگت کے ساتھ دھاندلی کی گئی ہے ، ڈیموکریٹس انتخابات نہیں جیت سکتے اس لیے ڈاک کا نظام متعارف کرایا گیا ، قانونی ووٹوں کو گنا جائے تو میں تاریخی کامیابی حاصل کر چکا ہوں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس انتخابی دھاندلی کے شواہد موجود ہیں ، ڈیموکریٹس کی طرف سے نظام کو کرپٹ بنایا جا رہا ہے ،

اس مقصد کے لیے ہمارے خلاف بڑے مالیاتی اداروں نے فنڈنگ کی اور ڈیموکریٹس بھی جیت کے لیے ہمارے خلاف کروڑوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں ، ڈیموکریٹس کی طرف سے ہمارے مبصرین کو گنتی کے عمل سے باہر نکالا جا رہا ہے ، جس کی ایک مثال فلاڈلفیا ہے جہاں ہمارے مبصرین کو باہر نکال دیا گیا ، جب کہ جارجیا میں تو الیکشن سیٹ اپ ہی ڈیموکریٹس چلا رہے ہیں ، دوسری طرف جارجیا میں4 گھنٹے سے ووٹوں کی گنتی رکی ہوئی ہے ، اس دوران اگر ووٹ غلط گنے گئے تو یہ چوری ہوگی۔ دونلڈ ٹرمپ کو اس وقت مایاوسی کا سامنا کرنا پڑا جب ووٹوں کی گنتی رکوانے کی غرض سے دائر کی گئی ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی گئی ، ریاست مشی گن کی عدالت نے امریکی صدر کی درخواست مسترد کی، جب کہ اب تک موصول ہونے والے نتائج میں جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہے ، امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ریاست مشی گن میں ووٹوں کی گنتی رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا ، تاہم اب عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے ، ریاست مشی گن کی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کر دی ، جج نے جاری فیصلے میں کہا کہ تفصیلی فیصلہ جمعہ کے روز جاری کا جائے گا ، مبصرین کی طرف سے مشی گن کی عدالت کے اس فیصلے کو ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US