Saturday May 4, 2024

امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کے باہر موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے قریب مقامی افراد کے درمیان تکرار، نوجوانوں نے چاقو کے حملے سے چار افراد کو زخمی کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک پیغام میں واشنگٹن پولیس کا کہنا ہے کہ نیو یارک ایونیو پر چار افراد کو چاقو مار کر زخمی کردیا گیا ۔ ان میں تین مرد جبکہ ایک عورت شامل ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، مقامی پولیس نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا ۔ واشنگٹن پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں سیاہ فام مرد اور ایک عورت شامل ہیں، علاقہ مکینوں کو مطلع کیا گیا ہے

کہ مکمل سیاہ لباس پہنے دو مرد اور سیاہ شرٹ اور نارنگی پتلون پہنے ایک خاتون کی اطلاع پولیس کو کی جائے، پولیس نے کہا ہے کہ شہری ان سے محتاط رہیں ان کے پاس تیز دھار آلہ بھی ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ الیکشن کے روز امریکہ کے کئی شہروں میں ہنگامے ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی اور وائٹ ہاؤس کے گرد ایک بلند باڑ بھی نصب کی گئی تھی، وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کے پیش نظر وائٹ ہاؤس کے گرد سینکڑوں سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کردیے گئے تھے ۔

FOLLOW US