Thursday June 19, 2025

امریکی انتخابات کے نتائج سے قبل بھارت کو دھچکا ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نقشہ پوسٹ کیا جس میں جموں و کشمیر کو بھارت سے علحیدہ دکھایا گیا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ پوسٹ کیا جس میں امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح کی پیش گوئی کی گئی۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی جانب سے کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی۔ انہوں نے پروگرام کے دوران گفتگو کرتےہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات پر تبصرہ کیا

اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی ٹویٹ شئیر کی جس میں ایک نقشے کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی پیشگوئی کی گئی ہے۔انہوں نے نقشے پر نشاندہی کرتے ہوئے دکھایا کہ نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔ اسی حوالے سے معروف صحافی غریدہ فاروقی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ جونئیر نے دنیا کا نقشہ شئیر کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے جو کہ ایک حقیقت ہے۔ ۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کا یہ ٹویٹ عالمی میڈیا کی زینت بھی بن گیا۔اس نقشے میں چین اور بھارت کے علاوہ پوری دنیا کو سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات 2020 کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے اور زیادہ الیکٹرول ووٹ رکھنے والی ریاستوں کے نتائج کے ساتھ ووٹوں کے نمبر تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں. ووٹوں کی برتری کے حساب سے اگرچہ دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ سخت ہے مگرٹیکساس ‘ فلوریڈااور جارجیا جیسی فیصلہ کن ریاستوں میں اعشاریاتی نظام کے حوالے سے صدرٹرمپ کا پلڑا بھاری ہے اور ان تینوں ریاستوں کے84الیکٹرول ووٹ واضح طور پر ری پبلکن کو جاتے نظر آرہے ہیں .