Thursday April 25, 2024

ترکی نے اپنی فوج آذربائیجان بھیجنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی

انقرہ(نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ آذربائیجان اگر ہم سے فوجی مدد کی درخواست کرتا ہے تو ترکی اپنے فوجی بھیجنے میں کسی تردد کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ آذربائیجان اگر ہم سے فوجی مدد کی درخواست کرتا ہے تو ترکی اپنے فوجی بھیجنے میں کسی تردد کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک آذربائیجان نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی تاہم ہماری فوجیں مکمل تیار ہیں اورکسی بھی وقت وہ آذری فوج کی مدد کے لیے بھیجی جاسکتی ہیں۔

FOLLOW US