Friday June 20, 2025

مصر میں اخوان المسلمین کے 13 کارکنوں کو پھانسی دے دی گئی

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصری حکومت نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 13 سیاسی کارکنوں کو پھانسی دے دی۔ترک اخبار کے مطابق مصر کی عبدالفتح السیسی حکومت نے کئی سال سے قید 13 سیاسی کارکنوں کو پھانسی دی ہے، پھانسی پانے والے تمام افراد اخوان المسلمین کے کارکن اور ہمدرد تھے۔ مصری ٹی وی نے بھی اخوان المسلمین کے 13کارکنوں کی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کرنے کی تصدیق کی ہے۔ پھانسی پانیوالے ان افراد پر حکومت کے خلاف بغاوت اور پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔ اخوان المسلمین نے پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت جب مصری حکومت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں،حکومت سیاسی کارکنوں کو پھانسی دے کر نوجوانوں کو خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی پھانسی کی سزا اور عدالتی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔