Tuesday April 23, 2024

ترکی بیرونی دھمکیوں کے آگے سر جھکانے والا نہیں ہے، ترک صدر طیب اردگان نے واضح اعلان کر دیا

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک بیرونی دھمکیوں کے آگے سر جھکانے والا نہیں ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر نے ایوان صدر کے کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں دھمکیوں کی زبان وقعت کھو چکی ہے اور مخالف قوتوں کو یہ معلوم ہو چکا ہے کہ ترکی کسی کسی کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کی مخالفت میں مصروف بعض ممالک پر یہ واضح کرچکا ہے کہ وہ ان دھمکیوں سے مرغوب ہونے والا ملک نہیں ہے۔

FOLLOW US