Thursday May 2, 2024

کورونا وائرس کو شکست کیسے دینی ہے؟ پاکستان سے سیکھیں، عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیا کو مشورہ دیدیا

نیو یارک (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان سے سیکھے کہ عالمی وبائ سے کیسے نمٹنا ہے، پاکستان سمیت ان سات ممالک کی وبائ کیخلاف تیاری، ردعمل میں دنیا کیلئے سبق ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا وبا کے خاتمے کے لئے پاکستان، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، اٹلی، منگولیا، ماریشس، یوراگوئے
کی تکلیدی کی جا سکتی ہے، کورونا وائرس نے یاد دلایا کہ کثیرالجہتی نظام صحت انتہائی ناگزیر ہے، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ہمیں آئندہ کی عالمی وبائ کیلئے تیاراور کورونا وبائ سے سبق سیکھنا ہو گا،

اس سبق کو پاکستان سمیت سات ممالک دنیا کو بہتر سکھا سکتے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مستقبل کی وبائ کیلئے دنیا کو تیار رہنے کا انتباہ جاری کر دیا، یہ آخری وبائ نہیں، تاریخ بتاتی ہے وبائیں، بیماریاں زندگی کی حقیقت ہیں، جب بھی آئندہ وبائ آئے، دنیا کو لازماً آج سے زیادہ تیار ہونا چاہیے، ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ آج شعبہ صحت میں سرمایہ کاری، اسے سماجی، اقتصادی، سیاسی استحکام کی بنیاد بنانا ناگزیر ہے، ادویہ میں بہت بہتری آئی، لیکن بیشتر ممالک نے اپنے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا، محفوظ اور صحت مند مستقبل کیلئے ہر ملک کو شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

FOLLOW US