Sunday May 19, 2024

چین کیخلاف جنگ۔ امریکہ بھارت کی مدد کرنے میں ناکام بھارت نے مدد کیلئے روس کی طرف دیکھنا شروع کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت کو اس وقت “نمستے ٹرمپ نہیں بلکہ “نمستے پیوٹن ” یاد آرہا ہے ، اور اس وقت صر ف پیوٹن ہی بھارت کی مد د کر سکتے ہیں ، بھارت اور چین کے وزرا خارجہ کی ماسکو میں ملاقات ہونے جا رہی ہے اور اس میں روسی وزیر بھی موجود ہوں گے ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آخری موقع ہے جب اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے اور اس موقع پر بھارت کو ڈونلڈ ٹرمپ نہیں بلکہ روسی صدر پیوٹن یاد آرہے ہیں ،

اس وقت پیوٹن ہی ایسے شخص ہیں جو بھارت کی مدد کر سکتے ہیں ، بھارت اس وقت توقع کر رہا ہے کہ پیوٹن چینی صدر زی جن پنگ سے بات کریں گے کہ اپنی فوجیں ان علاقوں سے واپس لے جائیں جو کہ ممکن نہیں ، یہ ممکن ہے کہ تلخی کچھ کم ہو جائے ۔ تجزیہ کار کے مطابق بھارت میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ چینی فوجیں بھارتی چوٹیوں پر قبضہ کر کے ان کا نام بدل رہی ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک نے جون میں ہونے والے ایک جھڑپ کے بعد مغربی ہمالیہ کے راستے سے گزرنے والی سرحد کے ساتھ اضافی فوجی تعینات کیے گئے جس کے دوران بغیر کسی اسلحے کے ہونے والی لڑائی میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے تاہم دوسری جانب چین نے اپنی فوج کے جانی نقصان کے اعدادوشمار جاری نہیں کیے ۔ خیال رہے کہ کئی ماہ سے مغربی ہمالیائی حصے میں فوجیں موجود ہیں جہاں دونوں فریقین ایک دوسرے پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی خلاف وزری کا الزام لگاتے ہیں ، قبل ازیں 20 جون کو گالوان وادی میں کشیدگی کے دوران 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد دونوں فریق پیچھے ہٹنے پر رضامند ہوئے تھے۔تاہم مذاکرات کے کئی دور کے باوجود مختلف مقامات پر فوجیں آمنے سامنے ہیں جس میں انتہائی بلندی کا مقام پیانگونگ تسو جھیل بھی شامل ہے۔

FOLLOW US