Monday May 20, 2024

بھارت کا جنگی جنون ، بڑی تعداد میں جنگی سامان کی خریداری 106طیارے اور بھاری تعداد میں اسلحہ خریدنے کا مقصد سامنے آگیا

نئی دہلی ۔ (ویب ڈیسک) جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت نے مسلح افواج کے لئے ایک کھرب81 ارب روپے سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری دی۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقدہ دفاعی خریداری کونسل کے اجلاس میں ایئر فورس کے لئے 106 بیسک ٹرینر طیارے کی خریداری سمیت ایک کھرب 81 ارب روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز منظور کی گئیں۔ فضائیہ کے لئے یہ بیسک ٹرینر طیارے بھارتکے ایروناٹکس لمیٹڈ سے خریدے جائیں گے، جو ملک کا دفاعی آلات ساز ادارہ ہے۔ اس سے فضائیہ کی ٹریننگ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔بحریہ اور کوسٹ گارڈ جنگی کے جہازوں کے لئے بھی سپر ریپڈ گن ماؤنٹ کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی ہے، جسے بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ سے خریدا جائے گا۔

FOLLOW US