Thursday May 2, 2024

نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے100 دن مکمل گزشتہ تین ماہ سے کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا

نیوزی لینڈ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کو 100 روز مکمل ہو گئے ہیں۔گزشتہ سو دنوں میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم حکام نے متنبہ کیا ہے کہ وائرس کے خلاف اب بھی چوکنا رہنا ہوگا۔حکام نے کہا ہے کہ ویت نام اور آسٹریلیا میں کورونا وائرس نہیں تھا مگر وبا نے بڑی تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے بڑی کامیابی سے وبا پر قابو پالیا ہے۔نیوزی لینڈ میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اشلے بلوم فیلڈ میں کہا ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے زائد کے عرصے میں کوئی کیس سامنے نہ آنا بڑی کامیابی ہے۔

وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں ایکٹو کی تعداد 21 اور مجموعی کیسز 1,219متاثرہ ہیں لیکن ان میں سے کوئی مریض ایسا نہیں ہے جسے ہسپتال کی خدمات درکار ہوں جبکہ گزشتہ 100 روز سے کورونا وائرس کی ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقلی نہیں ہوئی۔ وزارت کے مطابق کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور نیوزی لینڈ کے ہر شہری کو اس بات کے تیار ہونا چاہیے کہ اس کا پھیلائو دوبارہ شدت اختیار کر سکتا ہے لہذا احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک کا ہر فرد خود اور دوسروں کے بچائو کے لیے ماسک لازمی پہنے۔ ۔ نیوزی لینڈ وزارت صحت کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 1 ہزاردو سو انیس ہے۔ کورونا وائرس سے احتیاطی تدبیر کے طور پر وزارت صحت نے مقامی رہائشیوں کو زلزلے کی ایمرجنسی کٹس میں ماسک شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ ایشلے بلوم فیلڈ نے بتایا کہ الرٹ لیول1میں شہریوں کے لئے ماسک پہننا ضروری نہیں، کیونکہ نیوزی لینڈ میں سماجی فاصلے کے ایس او پی کی خلاف ورزی سے وائرس کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ بلوم فیلڈ نے کہا کہ ماسک سب سے زیادہ کارآمد اس وقت ثابت ہوں گے جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے بھی سماجی فاصلہ نہ رکھیں۔

FOLLOW US