Saturday May 18, 2024

ہلی صف میں نماز ادا کرنے کیلئے کئی نمازیوں نے رات آیا صوفیہ کے باہر گزاردی۔۔۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

استنبول(ویب ڈیسک) پہلی صف میں نماز ادا کرنے کے لیے کئی نمازیوں نے رات آیا صوفیہ کے باہر گزاری ۔تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد آج استنبول میں واقع آیا صوفیہ میں کئی دہائیوں بعد پہلی مرتبہ نمازِ جمعہ ادا کی گئی جس کی تیاریاں سرکاری سطح پر کی گئیں۔ آیا صوفیہ میں نماز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے صدر اردگان اپنے وزرا کے ہمراہ وہاں پہنچے۔ اردگان نے اس دورے کے دوران آیا صوفیہ کے اندر لی جانے والی تصاویر کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹس سے شیئر بھی کیا۔حکام کا کہنا تھا کہ نمازِ جمعہ میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔اور اب وہ تاریخی لمح آن پہنچا۔ صدر رجب طیب اردگان نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجد آیا صوفیا پہنچ گئے جہاں کابینہ کے وزراء نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر تاریخی مناظر دیکھنے میں آئے۔

آج 86 سال بعد اس تاریخی مسجد میں نماز ادا کی گئی ہے۔آیا صوفیا مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگ جمع ہوئے۔ مسجد کے اطراف میں ہزاروں لوگ موجود تھے۔ کوئی بھی اس تاریخی موقع سے محروم نہیں ہونا چاہتا۔اور اس طرح آج 86 سال بعد آیا صوفیہ میں لوگ اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوئے۔لوگوں کی ایک کثیر تعداد نماز جمعہ کیلئے موجود تھی۔ دنیا بھر سے میڈیا کے نمائندے لائیو کوریج کیلئے موجود رہے۔ ۔ آیا صوفیہ میں شکرانے کے نوافل کی ادائیگی بھی کی گئی ،سورة یسین کی تلاوت بھی کی گئی۔ لاکھوں مسلمانوں نے آیا صوفیہ سے تلاوت کلام پاک لائیو سنی، اور سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ مسجد کے اطراف میں مسلمانوں نے خصوصی نوافل ادا کیےاور عالم اسلام کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ ۔پہلی صف میں نماز ادا کرنے کے لیے کئی نمازیوں نے رات آیا صوفیہ کے باہر گزاری ۔جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

FOLLOW US