Wednesday May 8, 2024

بل گیٹس نے امریکہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی حیران کن وجہ کا انکشاف کردیا ، امریکی قوم دنگ رہ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) ایک امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی حکومت نے سنگین غلطیاں کی ہیں۔ جب کہ 2021 تک اسکول بند رہیں گے۔ بل گیٹس نے کہا ہے کہ لوگوں کو نوول کورونا وائرس کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کیلئے ویکسین کی زیادہ خوراکوں کی ضرورت ہوسکتی ہے اور ویکسین کی فراہمی کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر انتھونی فائوسی اور سی ڈی سی چیفس جیسے ماہرین کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ اسکولوں کا دوبارہ کھلنا انتہائی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور والدین کو اسکول سے متعلق یقین دہانی کرانے کی ضرورت ہے۔ اپنے خلاف سازشی نظریات سے متعلق انہوں نے امید ظاہر کی ہے سچ سب کے سامنے آجائے گا۔

گیٹس نے سی بی سی ایوننگ نیوز کو بتایا کہ ابھی تک کوئی بھی ایسی ویکسین موجود نہیں جو ایک خوراک کے ساتھ اپنا کام دکھائے۔ شروعات میں بھی یہی امید تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضروری ہوا تو زیادہ خوراکوں کیلئے دنیا بھر میں 7ارب ویکسینز کی ضرورت ہوگی۔گیٹس عالمی وبا کے خطرے سے 2015سے خبردار کررہے ہیں اور انہوں نے نوول کرونا وائرس سے نمٹنے میں عالمی کوششوں کیلئے بل اور میلینڈا گیٹس فانڈیشن کے ذریعے 30کروڑ امریکی ڈالرز عطیہ کئے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ کسی بھی ویکسین کی اہلیت بارے بہت زیادہ غیر یقینی صورتحال ہو گی لیکن انہوں نے زور دیا کہ اس کا یہی حل ہے جس سے ہمارا اچھا وقت آئے گا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے بڑے شہروں میں فوج تعینات کردی ،تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں وفاق کے ماتحت سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بد امنی کی کارروائیوں پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں وفاقی دستے شکاگو اور البوکرک میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔ امریکی وزیر انصاف ولیم بار نے پہلے ہی کہا تھا کہ کانساس شہر میں دو سو وفاقی پولیس کے اہلکار بھیجے گئے ہیں۔ تاہم شکاگو کے میئر نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے صدر ٹرمپ وبا سے نمٹنے میں اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

FOLLOW US