Thursday May 2, 2024

تمام امیدیں دم توڑ گئیں، عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین سے متعلق دنیا کو ایسی خبر دیدی کہ ہر جانب مایوسی چھا گئی

جنیوا(پی این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ماہر نے کہاہے کہ محققین کورونا وائرس کے انسداد کے لیے ویکسین تیار کرنے کی جانب مثبت پیشرفت کر رہے ہیں لیکن 2021 کے اوائل سے قبل ان کے استعمال کی امید نہیں کی جاسکتی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ویکسین کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، لیکن تب تک وائرس کا پھیلا ئوروکنا ضروری ہے۔مائیک ریان نے کہا کہ ہم اچھی پیشرفت کر رہے ہیں،

متعدد ویکسین ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہیں اور اب تک قوت مدافعت بڑھانے کے حوالے سے کوئی ویکسین ناکام نہیں ہوئی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ حقیقی طور پر اگلے سال کے اوائل میں ان ویکسین کو عوامی سطح پر لایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ممکنہ ویکسینز تک رسائی اور ان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کے لیے کام کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کے حوالے سے منصفانہ ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ پورے عالم کی بھلائی کے لیے ہے، وبا کی ویکسین کے لیے کسی امیر غریب کا فرق نہیں ہونا چاہیے اور یہ سب کے لیے ہونی چاہیے۔مائیک ریان نے اسکولوں کو کورونا کے مقامی سطح پر منتقلی پر قابو پانے تک دوبارہ تدریسی عمل کے آغاز سے متعلق تنبیہ کی۔

FOLLOW US