Thursday May 2, 2024

کورونا کے انفیکشن میں ریکارڈاضافہ،امریکہ،برازیل،میکسیکو، بھارت اورجنوبی افریقہ سب سے زیادہ متاثر، عالمی ادارہ صحت

نیویارک(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہاہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا میں کورونا کے تقریبا دو لاکھ ساٹھ ہزار نئے کیسز سامنے آئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ اس وبا سے مجموعی طور پر اموات کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکا، برازیل، میکسیکو، بھارت اور جنوبی افریقہ ہوئے ۔ اس وائرس کی ویکسین کے لیے دنیا میں ابھی کوششیں جاری ہیں۔

FOLLOW US