Friday May 3, 2024

آئی سی یو میں داخلے کی اجاز ت نہ ملنے پر نوجوان کورونا میں مبتلاماں کی آخری سانسیں دیکھنے کیلئے ہسپتال کی کھڑکی پر چڑھ گیا

فلسطین (ویب ڈیسک) نوجوان کورونا میں مبتلا ماں کو دیکھنے کے لیے اسپتال کی کھڑکی پر چڑھ گیا۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے متعلق صورت حال بگڑ رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر بھارت میں ہزاروں کیسز سامنے آرہے ہیں جبکہ بیماری کی وجہ سے اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس دوران کئی واقعات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ چونکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے پوری دنیا میں ہردوسرے شخص متاثر کیا ہے اور اس نے خاندانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے،ایک ہی گھر کے افراد ایک دوسرے سے دور ہیں اور کورونا سے بچنے کے لیے ان کے پاس فاصلہ برقرار رکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ مریضوں کو صحت یاب ہونے تک ہفتوں یا مہینوں تک الگ تھلگ رکھنا پڑتا ہے۔حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے لوگوں کو جذباتی کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جو کورونا میں مبتلا عزیزوں سے دوری پر مایوسی کی عکاسی کر رہی ہے۔یہ تصویر ایک تیس سالہ فلسطینی نوجوان کی ہے جس کے پاس انتہائی نگہداشت یونٹ کی کھڑکی پر چڑھ کر اپنی والدہ کو الوداع کہے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ جہاد السویتی نامی نوجوان کی والدہ کورونا میں متبلا تھیں اور مذکورہ اسپتال میں ان کاعلاج جاری تھا۔ صارف کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ایک فلسطینی نوجوان کورونا میں مبتلا ماں کو دیکھنے کے لیے ہر رات اسپتال کی کھڑکی پر چڑھتا تھا یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا۔ان کے بیٹے کا کہنا ہے کہمیں نے انتہائی نگہداشت والے کمرے کی بیرونی کھڑکی کے پیچھے ماں کی زندگی کے آخری لمحات کو دیکھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب اسے ماں کی حالت خراب ہونے کی اطلاع دی گئی تو اس نے اسپتال کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی جس کے بعد وہ ماں کو الوادع کہنے کے لیے آئی سی یو کی کھڑی پر چڑھ گیا۔

FOLLOW US