Friday May 17, 2024

امریکہ اور چین آمنے سامنے! چین نے بڑی دھمکی دے دی، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور چین بھی آمنے سامنے آگئے، چین نے بحِرجنوبی چین میں مشقوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد چینی فوج بھی میدان میں ہیں اور مشقیں جاری ہیں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ امریکی اور چینی افواج نے ایک ساتھ مشقوں کا آغاز کیا ہے جبکہ امریکی کمانڈر بھی یہ واضح کر چکا ہے کہ وہ امریکہ اپنے دوست کا ساتھ دے گا ، ایسے میں چین کا پارہ بھی ہائی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے دھمکی دی ہے کہ کسی بھی وقت امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کو تبا ہ کیا جاسکتا ہے۔

وارننگ دی گئی ہے کہ چین کے پاس DF21DاورDF26 سمیت بے شمار اینٹی ائیر کرافٹ کیرئیر میزائل موجود ہے ہیں جو بحر جنوبی چین میں موجود امریکی ایئرکرافٹ کیریئرز یو ایس ایس نیمٹز اوریو ایس ایس رونلڈ ریگن کو مکمل تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔چینی سٹیٹ میڈیا کا کہنا تھا کہ یہاں جو بھی بحری بیڑاآئے گا چین کی مرضی سے آئے گا ورنہ چین ان کے خلاف کسی بھی وقت کارروائی کر سکتا ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وادی گلوان سے چینی اور انڈین فوجیں ڈیڑھ ڈیڑھ کلو پیچھے ہٹ گئی ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کی فوجوں کے درمیان آئندہ کوئی جھڑپ نہ ہو اس حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے، بیچ کے علاقے کو بفرزون کر دیا گیا، فوجیں ہٹانے کے بعد اب دونوں ملکوں کی فوجوں نے اپنا اپنا سامان پیچھے ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ لیکن دوسری جانب بھارتی میڈیا ہی یہ دعوے بھی کر رہا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے گلوان اور دیگر علاقوں میں بھارتی فضائیہ کے فائٹر طیاروں کی پروازیں کی ہیں جس کے بعد چینی فضائیہ نے بھی پروازوں کا آغاز کر دیا تھا۔

FOLLOW US