Wednesday May 8, 2024

پاکستان کے بعد یورپی ممالک میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ، وزیر اعظم عمران خان نے بھی رد عمل دے دیا، بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی ممالک کا مستقبل سمارٹ یا سلیکٹو لاک ڈاون ہے جب کہ جرمنی، اٹلی اور پرتگال نے تو سمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے۔یورپی ممالک کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے سب سے پہلے سمارٹ لاک ڈاون لگا یا اور مجھے ان پر فخر ہے کہ کورونا سے نمٹنے میں میری مدد کی۔امریکی اخبار بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وبا سے بچاو کےلیے یورپی ممالک خصوصا جرمنی ، اٹلی اور پرتگال سمارٹ لاک ڈاون پر غور کرتے ہوئے پورے ملک کے بجائے ان مخصوص علاقوں کو بند کرنے کا سوچ رہے ہیں جہاں وبا کی شدت زیادہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کے انتظار تک معمولات زندگی بحال رکھنے کا یہی واحد حل ہے

اور اس کے نتائج پورے ملک کو بند کرنے سے بہتر نکلیں گے جب کہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سخت ترین اقدامات کرکے وبا پرزیادہ بہتر طریقے سے قابو پایا جاسکتا ہے۔جرمنی جہاں وبا خوب پھیلی وہاں گوئیٹرسلو اور وارینڈروف جیسے شدید متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون کیا گیا۔ اٹلی نے بھی مولیزاور روم جیسے شدید متاثرہ علاقوں میں جو پابندیاں لگائی گئیں وہ دیگر علاقوں میں نہیں تھیں اسی طرح جنوبی ریجن کیلے بیریا نے پالمی میں دوسرے حصوں سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ لازمی قرار دیا ہے۔ادھر پرتگال نے بھی کورونا کے دوبارہ کیسز سامنے آنے پر لزبن کے کئی علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔بلومبرگ کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ “ان کی ٹیم نے سب سے پہلے سمارٹ لاک ڈاون کانفاذ کیا اور مجھے اس پر فخر ہے کہ اس سے ہمارے ملک میں کورونا کے پھیلاو میں کمی آئی۔اگر ہم ایس او پیز پر عملدرآمد کریں تو انشااللہ ہم بدترین صورتحال سے جائیں گے”۔ خیال رہےعمران خان کی جانب سے پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاون کے فیصلے کو اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

FOLLOW US