Monday January 20, 2025

مودی نے بھارت کی زمین چین کے حوالے کر دی، اپوزیشن مودی سرکار پر چڑھ دوڑی، راہول گاندھی کو موقع مل گیا

ممبئی(ویب ڈیسک)مودی نے بھارت کی زمین چین کے حوالے کر دی، اپوزیشن مودی سرکار پر چڑھ دوڑی، راہول گاندھی کو موقع مل گیا۔انڈین نیشنل کارنگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے آگے اپنی زمین سرنڈر کردی۔چینی افواج کے ہاتھوں 20 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی پر بھارت میں مسلسل تنقید جاری ہے۔بھارتی اپوزیشن وزیراعظم سے حقائق جاننے کے لیے سوالات کر رہی ہے۔ادھر کانگرس رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے چین کے سامنے بھارتی زمین سرنڈر کر دی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ نریندر مودی بتائیں کہ اگر چینی افواج بھارتی زمین پر نہیں آئیں اور کوئی زمین قبضے سے نہیں گئی تو ہمارے فوجی کیوں مارے گئے؟ اور ہمارے فوجی کہاں مارے گئے؟

FOLLOW US