Monday January 20, 2025

سعودی عرب کا 21 جون سے کورونا کے باعث عائد کرفیو اٹھانے کا اعلان

یاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے کووڈ19وباء کے باعث عائد لاک ڈاؤن اور کرفیو21 جون سے اٹھانے کا اعلان کردیا، مملکت میں ایس اوپیز کے تحت تمام اقتصادی اور معاشی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی، تاہم بین الاقوامی سفری پابندیاں برقرار رہیں گی، زمینی بارڈزاور سمندری حدود بھی مزید احکامات تک بند رہے گی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب حکومت نے کورونا وباء کے باعث عائد لاک ڈاؤن21 جون صبح 6 بجے سے ہٹانے کا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عائد تمام کاروباری پابندیاں کل اتوار 21 جون سے ختم کی جا رہی ہیں۔ جس کے بعد ایس اوپیز کے تحت تمام اقتصادی اور معاشی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔ معمولات زندگی، دفاترز، کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کی 24 گھنٹے اجازت ہوگی۔
ہوٹل بھی کھول دیے جائیں گے۔ بین الاقوامی پروازوں، باربر شاپس، اور سیلون پر پابندی برقرار رہے گی۔

حکومت کی قائم کردہ کمیٹی انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر نظرثانی کرے گی۔ تب تک بین الاقوامی سفری پابندیاں، زمینی بارڈز اور سمندری حدود مزید احکامات تک بند رہے گی۔ خیال رہے سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام شہروں میں 21 جون سے کرفیو کے زیرتحت عائد پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔ سعودی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر اور ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تولاک ڈاؤن اورکرفیو دوبارہ نافذ کیا جاسکتا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس ابھی پھیلا ہوا ہے، وباء اور وائرس ابھی تک موجود ہے جبکہ کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے تاحال ویکسین دستیاب نہیں ہے، ویکسین بنانے کیلئے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معمولات زندگی کی جانب واپسی ممکن ہے، لیکن احتیاط تدابیرکو برقرار رکھنا ہوگا۔ کرفیو ہٹانے کے بعدسماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ جبکہ 50 لوگوں سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد ہوگی۔ جبکہ پبلک مقامات پر یا گھر سے باہر نکلتے ہوئے انفرادی طور پر بھی لوگوں پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔جو شخص بھی انفرادی طور پر ان احتیاطی تدابیر سے انحراف کرے گا ان کو جرمانہ کیا جائے گا۔

FOLLOW US