Thursday November 28, 2024

وائٹ ہاؤس میں15منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والی ٹیسٹ کِٹ کے نتائج مشکوک قرار

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں15منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والی ٹیسٹ کِٹ کے نتائج کو مشکوک قرار،غلط طور پر کئی ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ دے دی۔میڈیا رپورٹس کے نطابق وائٹ ہائوس میں15منٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والی ٹیسٹ کِٹ کے نتائج کو مشکوک قرار،غلط طور پر کئی ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ دے دی۔ امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر اسٹیو ہن نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وائٹ ہائوس کو خود کرنا ہوگا کہ وہ کورونا وائرس کے لیے وہی ٹیسٹ کِٹ استعمال کرتے رہیں گے جس نے غلط طور پر کئی ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے وائٹ ہائوس کو اس ٹیسٹ کے متعلق ہدایات فراہم کی جاتی رہی ہیں لیکن ان پر عمل درآمد کرنا یا نہ کرنا وائٹ ہائوس کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے عملے اور کورونا وائرس کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے لیے ایبٹ لیبارٹری کی بنائی گئی ’’15 منٹس‘‘ ٹیسٹ کٹ استعمال ہورہی ہے جو صرف پندرہ منٹ میں نتائج دے دیتی ہے تاہم جمعرات کو اس ٹیسٹ پر ہونے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے کئی ٹیسٹ کے غلط نتائج دیے اور انہیں منفی ظاہر کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے نے اس ٹیسٹ کی دستیابی کی منظوری دے دی ہے اور اس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تاہم اگر ڈاکٹر یا مریض کو شبہہ ہو کہ ان کے ٹیسٹ غلط طور پر منفی قرار دیے گئے ہیں تو ان کو دوسرا ٹیسٹ بھی کروالینا چاہیے۔

FOLLOW US