Thursday November 28, 2024

’’ اللہ کے صفاتی نام سننے سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے۔۔۔ ‘‘غیرملکی سفارتکار پر حمد باری تعالیٰ کا سحر طاری ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ مشکل اور تکلیف کے اوقات میں اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام سننے سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے، یقین بحال ہوتا ہے اور زخم مندمل ہوتے ہیں۔ کرسچین ٹرنر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے پیغام کے ساتھ ہی عاطف اسلم کی حمد باری تعالیٰ کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی ہے جو اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں پر مشتمل ہے۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر قوالی “تاجدارحرم” کے بعد اللہ کے 99 ناموں کے بھی مداح نکلے،

کہتے ہیں کہ اللہ کے صفاتی نام سن کر امید کی شمع روشن، یقین بحال ہوجاتا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام پاکستان میں تعینات برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ انہیں انکے دوست نے یہ ویڈیو تجویز کی ۔ مشکل اور تکلیف کے اوقات میں اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام سننے سے امید کی شمع روشن ہوتی ہے، یقین بحال ہوتا ہے اور زخم مندمل ہوتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اپنے پیغام کے ساتھ ہی عاطف اسلم کی حمد باری تعالیٰ کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی ہے جو اللہ تعالیٰ کے 99 ناموں پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل برطانوی ہائی کمشنر نے عاطف اسلم کی آواز میں قوالی ’تاجدار حرم‘ کو پسندیدہ قرار دیا تھا۔ کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ مجھے متعدد بار مشورہ دیا گیا کہ میں پاکستانی موسیقی کے بارے میں معلومات میں اضافہ کروں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں اُن کے ایک ساتھی نے انہیں کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں پڑھی جانے والی عاطف اسلم کی آواز میں معروف قوالی ’تاجدار حرم‘ سننے کی تجویز دی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔

FOLLOW US