ریاض: سعودی عرب کی کنگ فہد لائبریری میں قرآن پاک کا قدیم نسخہ موجود ہے یہ قدیم نسخہ چمڑے پہ لکھا گیا ہے قرآن پاک کا یہ نسخہ 11 سو برس قدیم ہے لائبریری احکام کا کہنا ہے کہ ہم قرآن پاک کے قدیم قلمی نسخے جمع کرنے کا کام کر رہے ہیں کنگ فہد قومی لائبریری میں 11 سو برس قدیم قرآن پاک کا ایسا نادر نسخہ محفوظ ہے اس کے علاوہ ایک اور نادر نسخہ بھی محفوظ ہے جو خط نسخ میں موجود ہے ماہرین کا یہ اندازہ ہے کہ یہ نسخہ دسویں صدی ہجری میں لکھا گیا ہو گا لائبریری کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالعزیز الراشد کا کہنا ہے کہ ہم ایسے قدیم قلمی نسخے جمع کرنے کا کام کر رہے ہیں افراد اور اداروں کے محفوظ قلمی نسخوں کے اندراج بھی کئے جا رہے ہیں کنگ فہد قومی لائبریری قلمی نسخہ جات کے تحفظ پہ بھی کام کر رہی ہے مختلف علاقوں کی لائبریریوں میں موجود قلمی نسخوں کا مواد بھی اکٹھا کر رہی ہے اس پہ کافی کام کر لیا گیا ہے