Wednesday January 22, 2025

بھارت سی پیک کو توڑنے کی بجائے اپنی خیر منائے سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے پر چین سقم پر چڑھائی کردے گا اوربھارت کی اپنی 7ریاستیں علیحدہ ہوجائیں گی،سینئر صحافی کا دعویٰ

لاہور: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ چین نے سقم پر چڑھائی تو بھارت کی7 ریاستیں علیحدہ ہوجائیں گی، بھارت سی پیک میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اپنی خیرمنائے، سی پیک میں رکاوٹ ڈالی گئی تو چین سقم پر چڑھائی کرے گا، امریکا بھی چین کو نہیں روک سکے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے اپنے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سقم بھارت کی وہ ریاست ہے جو1975ء میں قائم ہوئی، اس سے پہلے یہ بھارتی ریاست نہیں تھی۔

چین کہتا ہے کہ سقم ان کا حصہ ہے، تبت، تائیوان، نیپال بھی چین کے پاس ہے، چین نیپال کو بھی اپنا حصہ مانتا ہے۔ اب سقم میں چین اور بھارت کے درمیان لڑائی جارہی ہے، یہ ایک چھوٹی سی پٹی ہے۔ اس پٹی کے ساتھ بھارت کی وہ ریاستیں ہیں جہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ سقم میں چین اور بھارت کی لڑائی میں پاکستان اور امریکا کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، یہ ان دونوں ممالک کا آپس کا معاملہ ہے۔ سقم ایسا علاقہ ہے جو بھارت کے دو حصوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ اگر چین نے سقم پر قبضہ کرلیا تو وہ ریاستیں جہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، وہ بھی بھارت سے الگ ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو سمجھ لینا چاہیے وہ پاکستان کو توڑنے کی بات کرتا ہے۔ لیکن بھارت تو پہلے ہی ٹوٹا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو چین سقم پر چڑھائی کر دے گا۔

جس سے بھارت کی7 ریاستیں بھی علیحدہ ہوجائیں گی۔ اسی طرح ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں کورونا وباء سے متعلق بتایا کہ جتنی وبائیں پھیلی ہیں، یہ طاعون، اسپین فلو، ایبولاوغیرہ ان وباؤں سے دنیا میں اموات ہوتی رہی ہیں، لیکن ساتھ ساتھ زندگی بھی چلتی رہی۔کروڑ کروڑ آدمی مرتے گئے، لیکن چیزیں بھی چلتی رہیں۔ لیکن جب بھی کوئی ایسی وباء آتی ہے تو لوگوں کو پھر اسپینش فلو یاد آتا ہے اور درمیان جنگ عظیم بھی آجاتی ہے جس سے لوگ وباء کو بھول جاتے ہیں۔ وباء ویکسین سے ختم ہوتی ہے یا پھر معاشرہ اپنے بچاؤ کے طریقے نکالتا ہے۔ اسپینش فلو بھی کئی سال رہا سب سے زیادہ اموات ہندوستان میں ہوئی تھیں۔

FOLLOW US