مدھیہ پردیش: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گونا کی تحصیل راگھوگڑھ کے دیوی پورہ گاں میں راج گڑھ سے واپس آنیوالے مزدور جوڑے کو اسکول کے بیت الخلا میں قرنطینہ کیا گیا۔واقعے کی اطلاع جب سب ڈویژنل افسر راگھوگڑھ کو ہوئی تو انہوں نے فورا تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ایک مزدور جوڑے کو بیت الخلا میں قرنطینہ کیا گیا۔ لاک ڈان کے سبب بھارت کی مختلف ریاستوں سے مزدوروں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی طرح یہاں بھی کچھ مزدور راج گڑھ سے واپس آئے تھے جنہیں چیک اپ کے بعد مقامی اسکول میں قرنطینہ کیا گیا۔لیکن مقامی سرپنچ اور سکریٹری کی عدم توجہی کی وجہ سے بعض مزدوروں کو اسکول کے ٹوائلٹ میں ہی رہنا پڑ ا۔ مزدور جوڑے جب ضلع گونا کی تحصیل راگھوگڑھ کے دیوی پورہ گاں پہنچے تو چیک آپ کے بعد انہیں اسکول کے بجائے بیت الخلا میں قرنطینہ کیا گیا۔ ایس ڈی ایم راگھو گڑھ کو جب اس بات کی اطلاع ملی انہوں نے فوری طور پر اان مزدورو جوڑے کو اسکول میں رکھوایا اور اس پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا۔۔