Monday January 20, 2025

وینزویلا کے صدر کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کراکس: وینزویلا میں سمندر سے دراندازی کر کے صدر نکولس مادورو کو معزول کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے 8 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیر داخلہ نیسٹر ریورول نے بتایاکہ کولمبیا میں تشکیل دیے گئے گروپ نے تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے دارالحکومت کاراکاس سے تقریبا ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع میکوٹو کے ساحل سمندر پر اترنے کی کوشش کی جسے فوج اور خصوصی پولیس یونٹوں کے ذریعہ ناکام بنا دیاگیا۔

نیسٹر ریورول نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران 8 حملہ آور مارے گئے جب کہ کئی کو گرفتار کر لیا گیا، حملہ آوروں کی باقیات کے لیے فضائی، سمندری اور زمینی سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب کولمبیا نے اس واقعہ سے لاتعلقی کااظہارکیا ہے۔

FOLLOW US