Sunday January 19, 2025

ایران نے نہیں بلکہ امریکہ نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں، روس

ماسکو: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے “نور” سیٹلائٹ کو لانچ کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2231 کی خلاف ورزی نہیں کی۔ آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ، ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کا الزام ایسے میں لگا رہا ہے کہ اس نے کئی بار سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2231 کو پاوں تلے روندا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے نے ایران کی خلائی سرگرمیوں اور خلا میں پٴْرامن موجودگی پر پابندی نہیں عائد کی ہے۔ماریا زاخارووا نیاس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران نے نور سٹیلائٹ کو لانچ کر کے جوہری پروگرام سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کی، کہا کہ امریکہ کے اس قسم کے دعوے کہ ایران کے میزائل ایٹمی وار ہیڈز حمل کر سکتے ہیں، بے بنیاد ہیں۔

FOLLOW US