Friday May 17, 2024

کورونا نے ہر 6 میں سے ایک امریکی شہری کو بے روزگار کردیا،بے روزگاری کی شرح ڈپریشن لیول تک پہنچ گئی

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث بے امریکا میں بے روزگاری کی شرح ڈپریشن لیول تک پہنچ گئی۔غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق گزشتہ 5 ہفتوں کے دوران بے روز گار ہونے والے 2 کروڑ 60 لاکھ امریکی شہریوں نے بے روزگار الائونس کے لیے درخواستیں دیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں ہر 6 میں سے ایک امریکی شہری بے روزگار ہو چکا ہے اور اس تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کورونا وائرس کے باعث صرف امریکا میں پیدا ہونے والی بے روزگاری کی شرح کو1930 میں آنے والے گریٹ ڈپریشن سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا جا رہا ہے۔امریکا میں عالمی وبا سے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ ہلاک اور 8 لاکھ 86 ہزار 700 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

FOLLOW US