Sunday January 19, 2025

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کے انتقال کر جانے کی اطلاعات، ہمشیرہ ملک کی نئی ممکنہ سربراہ ہوں گی

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کے انتقال کر جانے کی اطلاعات، کم جونگ ان کی ہمشیرہ ملک کی نئی ممکنہ سربراہ ہوں گی۔ 2 روز قبل امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی نشریاتی اداروں کو انٹیلی جنس حکام سے ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن میں شمالی کے سربراہ دوہفتوں سے خطرناک بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں ، وہ دماغی بیماری میں مبتلا ہوکر مفلوج ہو گئے ہیں۔ شمالی کوریا کے 36 سالہ سربراہ کم جونگ اٴْن شدید علیل ہونے کے باعث کئی دنوں سے منظر عام سے غائب ہیں اور حکومتی حکام بھی چپ سادھے ہوئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کے شدید علیل ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، 36 سالہ کم جونگ اٴْن کئی دنوں سے منظر عام سے بھی غائب ہیں تاہم شمالی کوریا کی جانب سے امریکی میڈیا میں علالت کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کی علالت کے حوالے سے خبروں کو تقویت اس وقت ملی جب کم جونگ اٴْن 15 اپریل کو اپنے والد سابق صدر شمالی کوریا کی برسی کی مناسبت سے 15 اپریل کو رکھی گئی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے اور زیادہ تر معاملات میں انہوں نے پہلے ہی اپنی بہن کے حوالے کردیئے تھے۔

FOLLOW US