Monday January 20, 2025

جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنا مہنگا پڑگیا۔امریکہ میں نامور کھلاڑی کو بھائی سمیت گرفتار کر لیا گیا، مداح حیران

آسین(نیوز ڈیسک) برازیل کے سابق لیجنڈری کھلاڑی رونالڈینیو کو جعلی دستاویزات پر سفر کرنے پر بھائی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رونالڈینیو اپنے بھائی کے ہمراہ ایک روز قبل جنوبی امریکا میں واقع ملک پیرا گوائے پہنچے جہاں انہیں ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے روک کر پاسپورٹ اور د یگر دستاویزات طلب کیں۔رپورٹ کے مطابق 39 سالہ کھلاڑی اور اُن کے بھائی نے ائیرپورٹ حکام کو جعلی پاسپورٹ دکھایا جس کے بعد حکام نے انہیں ائیرپورٹ پر ہی حراست میں لے لیا۔امیگریشن حکام کے مطابق رونالڈینیو نے جو پاسپورٹ حکام کو دکھایا اُس میں اُن کی قومیت پیراگوئے درج تھی،

جب اس حوالے سے اُن سے سوال کیا گیا تو وہ گھبرا گئے اور کوئی بھی جواب دینے سے انکار کیا۔دوسری جانب پیرا گوئے کے حکام کا کہنا ہے کہ رونالڈینیو کے بھائی نے انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا، یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے اس لیے دونوں بھائیوں کو کسی قسم کی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق فٹبالر اور اُن کے بھائی تاحال حراست میں ہیں، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں کو کارروائی مکمل ہونے کے پیراگوئے میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل 2015 میں رونالڈینو اور ان کے بھائی گیوبا کے مقام پر غیر قانونی طور مچھلیاں پکڑتے ہوئے رنگے ہاتھوں‌ پکڑے گئے تھے جس پر عدالت نے دونوں بھائیوں پر 85 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

FOLLOW US