Friday November 8, 2024

احتساب عدالت میں عدالتی کارروائی دیکھنے کے لئے پہلی بار مریم نواز کی صاحبزادی عدالت آئی

احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ‘ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی عدالتی کارروائی دیکھنے کے لئے پہلی بار مریم نواز کی صاحبزادی اور نواز شریف کی نواسی احتساب عدالت آئی۔ مریم نواز کی چھوٹی صاحبزادی ماہ نور اسی گاڑی میں سوار ہو کر احتساب عدالت پہنچیں جس میں ان کے نانا

نواز شریف ‘ والد کیپٹن (ر) صفدر اور والدہ مریم نواز سوار تھیں۔ منگل کو احتساب عدالت کی کارروائی دیکھنے کے لئے مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور بھی اپنی والدہ کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچیں۔ مریم نواز کی صاحبزادی کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی تاہم عدالتی کارروائی میں خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی غیر موجودگی کے باعث وقفہ کردیا گیا جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اور ان کی صاحبزادی ماہ نور بھی پنجاب ہائوس واپس چلے گئے۔

FOLLOW US